چینی صدر شی جن پنگ کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

چینی صدر شی جن پنگ کی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

  



لندن(کے پی آئی)چینی صدر شی جن پنگ برطانیہ کے چار روزہ دورہ کے دوسرے روز برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی،دونوں ملکوں کے درمیان تقریبا 30 ارب پاؤنڈ کے معاہدوں پر بھی دستخط ہوگئے۔چین اور برطانیہ کے درمیان ممکنہ طور پر طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت سفوک میں سزویل اور ایسیکس میں براڈ ویل کے دو دیگر جوہری منصوبے پر بھی کام ہو گا۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے اس سے تقریبا 25 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور 60لاکھ مکانوں تک وافر مقدار میں بجلی پہنچائی جا سکے گی۔اس مذکورہ پلانٹ کی تعمیر فرانس کی توانائی کی کمپنی ای ڈی ایف چین کی سرکاری جوہری توانائی کے کمپنی سی جی این کے ساتھ مل کر کرے گی ۔ہنکلن پوائنٹ کے جوہری پلانٹ کی تعمیر فرانس کی اینرجی کمپنی ای ڈی ایف چین کی سرکاری جوہری توانائی کے کمپنی سی جی این کے ساتھ مل کر کرے گی۔ برطانیہ میں یہ ایک طرح سے اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی ۔چینی صدر کے دورے کے موقع پر ہی برطانیہ نے چینی سیاحوں کے لیے خصوصی طور ملٹی انٹری والا دوسالہ ویزا اسی قیمت پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس قیمت میں چھ ماہ کا سیاحتی ویزا دیا جاتا ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویزے میں اس نرمی کا مقصد برطانیہ میں چینی سیاحوں کی آمد کو فروغ دینا ہے جو گزشتہ پانچ برسوں میں تقریبا دوگنی ہوچکی ہے۔

مزید : عالمی منظر