اسرائیلیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار دی، 2ہفتوں میں 42شہید

اسرائیلیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار دی، 2ہفتوں میں 42شہید

  



پر وشلم( آن لائن )فلسطین میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پچھلے دو ہفتوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ کشیدگی کی فضاء کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون فلسطین پہنچ رہے ہیں جہاں وہ مغربی کنارے کے شہر رملا میں فلسطینی رہنما محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ امریکی دفتر خارجہ نے اسرائیلی عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے رہنما حسن یوسف کے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے حماس اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان مزید جھڑپوں کا بھی خطرہ موجود ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...