سید سجاد اکبر کا ظمی کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا اہتمام

سید سجاد اکبر کا ظمی کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا اہتمام

  



لاہور( پ ر)پنجاب ٹیچرز یو نین کے عہدیداران اور اساتذہ کرام نے پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر سید سجاد اکبر کاظمی کی بحالی اور جوائننگ کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول گوالہ کالونی ہربنس پورہ میں پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا،تقریب میں پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی سندھو ،رانا لیاقت ،زاہد سلیم ،طاہر محمود ،تنویر چشتی کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی،اور اپنے متفقہ بیان میں سید سجاد اکبر کاظمی کی بحالی اور جوائننگ پر دلی ہمدردی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی،اور اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ تگ ودو کرنے اور نڈر صدر سید سجاد اکبر کاظمی کی خدمات کو سراہا ۔

،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید سجاد اکبر کاظمی نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے مجھے پھر سے اساتذہ کرام کے مسائل کے حل کے لئے سرخرو فرمایا ہے،ہم ہمیشہ سے اساتذہ کے مسائل کے حل اور خدمات کرتے آئے ہیں،اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ف

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...