پنک ربن پاکستان کے تعاون سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی واک

پنک ربن پاکستان کے تعاون سے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی واک

  



لاہور( خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنک ربن پاکستان کے تعاون سے بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد،جس کی قیادت ڈائریکٹر کوالٹی اینہانسمینٹ سیل ارم سہیل نے کی ، جبکہ اس موقع پر اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،جبکہ اس موقع پر کینسر کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیئے گئے۔ ارم سہیل کا کہنا تھا کہ اکتوبر کا مہینہ پوری دنیا میں بریسٹ کینسرکے خلاف آگاہی سے منسوب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال جی سی یو کوالٹی اینہانسمینٹ سیل نے بریسٹ کینسر کے خلاف بڑی سطح پر آگاہی مہم چلائی ہے،تاکہ جی سی یو کے ہر فی میل سٹاف ممبر اور طلباء کو اس بیماری سے بچاؤ کے طریقے اور علاج کے حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...