بابا فریدالدین گنج شکر صف اول کے اولیاء کرام میں شامل ہوتے ہیں، خواجہ محمد یار

بابا فریدالدین گنج شکر صف اول کے اولیاء کرام میں شامل ہوتے ہیں، خواجہ محمد ...

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)اسلام اولیاء کرام کے اخلاق اور لنگرعام کی برکت سے پھیلا ہے بابا فریدالدین گنج شکر صف اول کے اولیاء کرام میں شامل ہوتے ہیں انہوں نے دین متین کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں آپ کی تعلیمات سے بے شمار غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا آپ کی ذات نے اسلام کی اشاعت کے لیے ناقابل فرمواش کردار اداکیا ہے یہ بات نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی سجادہ نشین خواجہ محمد یارفریدی نے عرس فرید پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلام کی ابدی راہنمائی لینے کے لیے صوفیاء کرام کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا تاکہ اولیاء کرام کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر دنیا میں امن محبت بھائی چارہ کی فضاء قائم کی جا سکے ۔اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اوراسی لیے دنیا میں تیزی سے پھیلنے والامذہب اسلام ہے ۔آج پوری دنیا میں سب سے زیادہ ریسرچ اسلام کے ابدی پیغامات پر ہورہی ہے اوردنیا حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے دائرہ اسلام میں جوق درجوق آرہی کیونکہ اسلام دنیا کا سب سے زیادہ روشن خیال مذہب ہے

۔پیرخواجہ غلام قطب الدین فریدی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں سختی نہیں ہے چند شدت پسند عناصر اسلام کے علمبردار نہیں ہیں بلکہ اسلام کے حقیقی ترجمان اولیاء کرام اور ان کے ماننے والے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...