احادیث مبارکہ پر عمل کر کے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ، احمد فضیل

احادیث مبارکہ پر عمل کر کے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی) احادیث مبارکہ پر عمل کر کے امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتی ہے ۔ احادیث کے میدان میں بڑے پیمانے پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اس لیے امت مسلمہ کو احادیث مبارکہ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے کیونکہ احادیث مبارکہ کی ترویج واشاعت کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے یہ بات ادارہ نشان منزل پاکستان اورالفکر رائٹرز فورم کے زیر اہتمام’’فروغ احادیث کانفرنس ‘‘ سے پیر کرنل (ر) احمد فضیل نقشبندی نے صدارتی خطاب میں کہی ۔اس موقع پر مفتی محمد خان قادری پرنسپل جامعہ اسلامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیث کے حوالے سے اب ماڈرن طریقہ کار کے مطابق کام کرنا انتہائی ضروری ہے ۔




کیونکہ نوجوان نسل کو گمراہی سے بچانے کے ہر ممکن طور پر احادیث مبارکہ سے مدد لینی چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو گمراہی سے بچایا جا سکے ۔مفتی محمد رمضان سیالوی خطیب داتا دربار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احادیث مبارکہ کو جدید اسلوب سے پرنٹ کروانا وقت کی اہم ضرورت بن گئی ۔انٹرنیٹ کی دنیا میں احادیث کو ان کی صحیح صحت کے ساتھ عام کرنا انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔اسلام کا پیغام امن احادیث کی روشنی میں لوگوں تک پہچانا وقت اولین ضرورت بنتی جارہی ہے اہل قلم حضرات کو صحیح احادیث مبارکہ کے لیے کام کرنا بے حدضروری ہے ۔باقی مقررین میں محمد ضیاء الحق نقشبندی،علامہ محمد نعیم جاویدنوری،مفتی ظفرالرحمن بندیالوی ،علامہ غلام دستگیر نقشبندی اور دیگر شامل تھے ۔