حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار شریف کو کل غسل دیا جائے گا

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار شریف کو کل غسل دیا جائے گا

  



لاہور(خبر نگار خصوصی) حضرت داتا گنج بخش ؒ کے مزار شریف کو 9محرم الحرام 1437ھ ،23اکتوبر2015ء جمعۃ المبارک بوقت 10:30بجے ، 5من عرق گلاب سے غسل دیا جائے گا۔ غسل شریف کی اس تقریب میں 50ہزار زائرین کی شرکت متوقع ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کے علاوہ ، زائرین کے لیے دیگر سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت داتاگنج بخش کے 972ویں سالانہ غسل کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین ؒ اولیاء دہلی اور درگاہ حضرت خواجہ معین الدین ؒ چشتی اجمیر شریف کے سجادگان کے علاوہ وطنِ عزیز کی دینی اور روحانی حلقوں کے معروف شخصیات شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا آستانہ برصغیر کا سب سے بڑا دینی اور روحانی مرکز ہے ۔ جہاں سے گذشتہ ایک ہزار سال سے امن ،محبت ،رواداری اور انسان دوستی کا فیضان عام ہورہاہے۔ ان صوفیاکی تعلیمات کو عام کرکے ہی تشدد اور انتہا پرستی کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...