پنجاب گروپ کالجز اورسسٹمز لمٹیڈ میں مائیکروسافٹ ڈائنامکس لاگو کرنے کا معاہدہ

پنجاب گروپ کالجز اورسسٹمز لمٹیڈ میں مائیکروسافٹ ڈائنامکس لاگو کرنے کا ...

  



لاہور(پ ر)پنجاب گروپ آف کالجز اور سسٹمز لمٹیڈنے حال ہی میں ایک پروقار تقریب میں ایک معاہدے پر دستحط کیے جس کی رو سے سسٹمز لمٹیڈ ، پنجاب گروپ آف کالجزمیں EPR Solution, Microsoft Dynamics AX2012R3))لاگوکرے گا۔ جس کا مقصد دستیاب وسائل کو پاکستان کی بہتری اور ترقی کے لیے بہترین طریقے سے بروئے کار لانا ہے اس طریقہ کار کے لاگو ہونے سے پنجاب گروپ کو اپنے فنانس اور پروکیورمنٹ کو بہتر طریقے سے چلانے میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ لاگت میں کمی اور وقت کی اہمیت میں اضافہ بھی ملے گا۔ اوراس کی مدد سے مربوط کام کے طریقے اور لچکدار رویوں سے کاروباری عمل میں تبدیلی کو موثرطور پر سمجھت ہوئے تیزی لائی جا سکے گی میاں عامر محمود، چیئرمین پنجاب گروپ آف کالجز نے اس موقعہ پر کہا کہ سسٹمز لمٹیڈ نے EPR Implementations میں اپنی کامیابیوں کو منوایا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ ہمارا پرو جیکٹ محفوظ ہاتھوں میں ہے انہوں نے سٹمز لمٹیڈ کی منصوبے کے تکمیل کے بعد بھی سروس دینے کے عزم کو بھی سراہامسٹر سہیل افضل ، ایگز یکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز نے پروجیکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سٹمز لمٹیڈ کے لیے تعلیم کے شعبے میں نئی راہیں کھولے گا مسٹر آصف پیر، سی ای او اور مینجیگ ڈائریکٹر سسٹمز لمٹیڈ نے اپنی تقریر میں پنجاب گروپ آف کالجز کے ساتھ معاہدے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا۔

اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ سٹمز لمٹیڈ کی عالمی سطح پر پراجیکٹس کی کامیابی کا تجربہ ہمیں اس پراجیکٹ کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد دے گا

مزید : میٹروپولیٹن 4