حکومت اہم قومی ایشوزپرمسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت دے رہی ہے،ثمینہ گھرکی

حکومت اہم قومی ایشوزپرمسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت دے رہی ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہورکی صدرثمینہ خالدگھرکی نے کہاہے کہ حکومت اہم قومی ایشوز کوحل کرنے کی بجائے مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت کے ذریعے عوام کوبے وقوف بنا رہی ہے ملک میں کاغذی منصوبوں اور اقتصادی خوشحالی کی تشہیر ی مہم محض دکھاوے کے سواکچھ نہیں قومی خزانے سے اربوں روپے ذاتی تشہیر پر لگائے جارہے ہیں اور خاموشی سے نئے نئے ٹیکس لگاکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہا ہے ۔

حکمرانوں کی کارکردگی نے قوم کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت،دہشتگردی اور توانائی بحران جیسے سنگین مسائل کاشکار ہے دوسری جانب کرپشن کے ناسور نے پورے نظام کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے جوادارے منافع بخش تھے آج حکمرانوں کی نااہلی اور اقرباپروری کی بدولت نجکاری کے دھانے تک پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ان اداروں کی نجکاری کررہی ہے جس کابراہ راست اثر معیشت پر پڑے گا مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ قومی مشاورت کے ساتھ فیصلے کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4