انجمن طلبہ اسلام کے عہدیداروں کا چناؤ

انجمن طلبہ اسلام کے عہدیداروں کا چناؤ

  



لاہور( خبرنگار)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر مرکزی سیکریڑی جنرل ریحان طاہر قادری نے باہمی مشاورت سے سیشن 2015,16 کیلئے اے ٹی آئی کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی کو مرکزی میڈیا سیل کا چیئرمین اور کراچی سے ارقم رضا کو وائس چیئرمین منتخب کیا ۔انہوں نے عہدے کا حلف اٹھا کر تنظیمی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔نومنتخب عہدیداروں کو اہل سنت کی ہم ترین شخصیات الحاج محمد حنیف طیب، صاحبزادہ حامد رضا،ثروت اعجاز قادری ،صاحبزادہ پیر امین الحسنات شاہ ۔سید ریاض حسین شاہ ۔ابو الخیر محمد زبیر الوری ۔سید محفو ظ شاہ مشہدی ۔پیر محمد افضل قادری ۔صاحبزادہ پیر سیدحامد سعید کاظمی کی حمایت حاصل ہے۔

صاحبزادہ محمد نعیم عارف نوری ۔سید معصوم شاہ نقوی۔اے ٹی آئی کے سابق مرکزی صدور سید جواد الحسن کاظمی ۔محمد نواز کھرل ۔ارحم سلیم قادری ،قاضی عتیق الرحمن ۔حافظ کاشف احمد رضا نے مبارکباد بھی دی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...