مسلم لیگ(ن) کے ہر دور حکومت میں ملک معاشی طور پر ترقی کرتا ہے،ندیم عظیم

مسلم لیگ(ن) کے ہر دور حکومت میں ملک معاشی طور پر ترقی کرتا ہے،ندیم عظیم

  



لاہور(کامرس رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم عظیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ہر دور حکومت میں ملک معاشی طور پر ترقی کرتا ہے اور تاجر برادری کی حالت میں بھی بہتری آتی ہے اور کاروبار پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن کچھ شر پسند عناصر معاشی ترقی کے اس سفر کو ڈی ریل کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور تاجر وں کو حکومت کے ساتھ لڑانے کی سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ایسے عناصر سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہوتی اور وہ اسی لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آتے ہیں لیکن ہم ایسے عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں ہرگز بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ان کا محاسبہ کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ بات دعوے سے کہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے علاوہ کوئی بھی حکومت تاجر دوست حکومت نہیں ہے اس حکومت میں تاجروں کی مشاورت سے پالیساں تیار کی جاتی ہیں اور تاجروں کو ہر شعبے میں اہمیت دی جاتی ہے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن میں ’’شیر‘‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے والوں کو ووٹ دیں ۔

اور نچلی سطح پر بھی انقلاب برپا کرنے کے لئے مسلم لیگ کو موقع دیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ شیر کے نشان پر منتخب ہونے والے ہی عوام کے مسائل کو حل کریں گے اور پاکستان میں معاشی انقلاب کی نوید بنیں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4