اقوام متحدہ کی سالگرہ دنیا بھر میں نیلی لائٹس، کشمیر میں شہیدوں کا لہو پکار رہا ہے ،طارق غوری

اقوام متحدہ کی سالگرہ دنیا بھر میں نیلی لائٹس، کشمیر میں شہیدوں کا لہو پکار ...

  



لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام اقوام متحدی کی70ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ریلی "کشمیریوں کی پکار...اقوام متحدہ ہو بیدار "مال روڈ سے نکالی گئی ،ریلی کی قیادت یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کے چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ اقوام متحدہ کا قیام عمل میں لانے کا مقصد دنیا میں جنگوں کا خاتمہ اور امن کا قیام تھا ،جبکہ دنیا سے ظلم و جبر غلامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانا ،موثر اقدامات کرنا بھی اقوام متحدہ کے منشور میں شامل ہے۔اقوام متحدہ کی سالگرہ پر دنیا بھر میں( نیلی شعائیں ) بلیو لائٹ جلائی جا رہی ہیں جبکہ کشمیر شہیدوں کے خون سے سرخ ہے ۔لہذا ہم اقوام متحدہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ۔کہ کشمیر کے شہیدوں کا سرخ لہو اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہا ہے کہ ہمیں بھارتی تسلط کی زنجیروں سے کون نجات دلائیگا۔ریلی میں ،شیخ مظہراحمد ، کامران سبحان ،محمد شفیق قمر،حافظ محمد عتیق ،محمد ارشد عثمان ،ڈاکٹر عمران انور سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4