مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کی شدت پسندی ناقابل برداشت ہے،ضیاء الحق نقشبندی

مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کی شدت پسندی ناقابل برداشت ہے،ضیاء الحق نقشبندی

  



لاہور(خبر نگار خصوصی)بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اور واقعہ کربلا کی مناسبت سے کل بروز جمعہ ملک بھر میں جمعہ کے خطابات ’’صدائے مسلم وکربلا‘‘کے موضوع پر پڑھائیں جائیں گے ۔بھارتی مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کی شدت پسندی ناقابل برداشت ہے مسلم برداری بھارتی اور کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرے تاکہ غیر مسلم ممالک کے جمہوری رویوں کو غیرت دلوائی جا سکے ۔بھارت اپنے آپ کو جمہوری ملک کہلوانا چھوڑ دے کیونکہ بھارت میں مسلم اور سکھ برداری کے بعد چھوٹی ذات کے ہندو بھی محفوظ نہیں رہے اس لیے مودی حکومت کے غیر انسانی اور غیر اخلاقی رویوں کے خلاف عالمی برداری کا نوٹس نہ لینا جانبداری کا مظاہرہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان کے بھارتی رویہ کے خلاف ہنگامی اجلاس میں بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے پاکستان بھارتی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا شیوسینا کی کارکنوں لگام دی جائے تاکہ بھارتی مسلمانوں کو تنگ پر ہندؤانتہا پسندوں کو لگام مل سکے سیکولر بھارت کی جانب سے گائے کو ذبح کرنے کے مسئلہ پر مسلمانوں کو شہید کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4