دکاندار کو 3 لاکھ 75 ہزار جرمانہ

دکاندار کو 3 لاکھ 75 ہزار جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) صارف عدالت نے سولر پینل ناکارہ فروخت کرنے پر دوکاندار کو 3 لاکھ 75 ہزار جرمانہ و ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور جرمانہ و ہرجانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر 3 سال قید اور 25 ہزار جرمانہ کی سزا بھی سنائی ہے۔ فاضل عدالت میں میاں ہارون اشرف نامی شہری نے دعویٰ دائر کر رکھا تھا کہ اس نے لبرٹی مارکیٹ کے دکاندار سید جواد حسین سے 3لاکھ 25 ہزار میں سولر پینل خریدا جو کہ ناکارہ نکلا۔



اور دوکاندار نے متعدد بار شکایات کے باوجود واپس نہ کیا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دکان کے مالک کو 3 لاکھ 75 ہزار جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر 3 سال قید اور 25ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا لاگو ہو گی۔