حفیظ موبائل سنٹر کے مالک 29 اکتوبر کو عدالت طلب

حفیظ موبائل سنٹر کے مالک 29 اکتوبر کو عدالت طلب

  



لاہور( خبرنگار) صارف عدالت کے جج سید خورشید احمد رضوی نے ناکارہ موبائل فون سیٹ فروخت کرنے پر حفیظ موبائل سنٹر کے مالک حمزہ شاہد کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔ فاضل عدالت میں اچھرہ کے رہائشی شہزادہ جاوید اشرف نے دعویٰ کر رکھا ہے کہ اس نے حفیظ سنٹر میں واقع حفیظ موبائل شاپ سے گلیکسی ناٹ فور موبائل خریدا جو کہ چند روز بعد خراب نکلا۔

اور دکاندار نے وارنٹی کے باوجود موبائل واپس نہ لیا جس پر عدالت نے حفیظ موبائل شاپ کے مالک کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4