انڈ یا میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ نہیں ، اس میں مودی سرکار ملوث ہے،عثمان حمزہ

انڈ یا میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ نہیں ، اس میں مودی سرکار ملوث ہے،عثمان حمزہ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ ہندؤں کی تنظیم شیو سینا کی انتہا پسندی سے جہاں دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ کھل کر سامنے آیا ہے وہیں یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ انڈ یا میں اقلیتوں کو کوئی تحفظ نہیں ہے اور وہ مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں ۔اس انتہا پسندی اور جارحیت کے پیچھے مودی سرکار ہے ورنہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ہندو تنظیم پورے ملک میں فسادات برپا کر دے اور حکومت اسکو کنٹرو ل کرنے میں ناکام رہے ۔یہ سب مودی سرکارکی معاونت اور رضا مندی سے ہورہا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ بھار ت کو مہمانوں کے ساتھ برتاؤ کرنے کا بھی سلیقہ نہیں آتا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ جو سلوک بھارت میں کیا گیا اس پروہاں کی حکومت نے کیا ایکشن لیا گیا ۔سکھوں کی مذہبی کتابوں کو جلایا جارہا ہے ،مسلمانوں کو گوشت کھانے اور گھروں میں رکھنے کا جواز پید ا کر کے قتل کیا جارہا ہے لیکن مودی سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

ف

مزید : میٹروپولیٹن 4