یوسی 54بلال گنج 31اکتوبر کو (ن) لیگ کا گڑھ ثابت ہو گا
لاہور( پ ر) مسلملیگ (ن) کے سینئر رہنما محمدعارف نے کہا کہ بلال گنج داتا دربار مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور 31اکتوبر کو بھی گڑھ ثا بت ہو گا یونین کونسل 54میں مسلم لیگ (ن) نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں۔ اور انشاء اللہ یوسی54میں مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ چیئرمین معظم پراچہ کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں انشاء اللہ پورے علاقہ میں فتح (ن)لیگ کے امیدوار وں کی ہوگی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار عوام کی عدالت میں موجود ہوں۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر یہ ثابت کریں گے کہ یہاں آج بھی مسلم لیگ ن کے سوا کوئی دوسری جماعت نہیں ہے۔