ّمیڑوترین منصوبہ ، زد میں آنیوالی اراضی کی حتمی قیمت کا تعین کر دیا گیا

ّمیڑوترین منصوبہ ، زد میں آنیوالی اراضی کی حتمی قیمت کا تعین کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اقبال بھٹی )اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں آنے والے اراضی کی خریداری کیلئے ’’پرائس اسسمنٹ کمیٹی‘‘نے حتمی قیمت کا تعین کر دیا۔ میٹر ٹرین منصوبے کیلئے13ارب17کروڑ روپے کی مالیت سے1165کنال اراضی خریدی جائے گی۔اراضی ڈیرہ گجراں،باغبانپورہ،ریلوے سٹیشن،میکلورڈ روڈ، انار کلی ،مزنگ،چوبرجی سمن آباد اور ٹھوکرنیاز بیگ کے علاقوں سے خریدی جائے گی۔ایڈیشنل کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن نے ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کے ممبر ان کی متفقہ منظور کے بعد اراضی کی حتمی قیمتوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔تفصیلات کیمطابق میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے خریدی جانیوالی اراضی کے ریٹس فائنل کر لئے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی نے زمین خریدنے کیلئے تخمینہ طے کر دیا ہے،اوورینج لائن میٹروٹرین چار پیکجز کیلئے 1165کنال اور15مرلے اراضی کا مجموعی طور پر 13ارب17کروڑ3لاکھ 75ہزار تخمینہ لاگت منظور ہو گیا ہے،تخمینے کے مطابق ڈیرہ گوجراں کی اراضی کا 10لاکھ50ہزار فی مرلہ ریٹ مقرر ہو ا ہے اسلام پارک سلامت پورہ کے مقام پر اراضی کاریٹ ساڑھے بارہ لاکھ،شاد باغ سے ملحقہ 20سے20لاکھ روپے فی مرلہ،محمود بوٹی کے مقام پر 20لاکھ روپے فی مرلہ،باغبانپور ساڑھے22لاکھ ،یو ای ٹی کے ساتھ20لاکھ،موضع اچنت گڑھ کے مقام پر 15لاکھ فی مرلہ،قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26لاکھ فی مرلہ ،لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ27لاکھ فی مرلہ،لکشمی چوک ہال روڈ پر30لاکھ فی مرلہ،موضع لاہور خاص میں سنٹرل انار کلی کمرشل ساڑھے27ہزار فی مرلہ،سنٹرل انارکلی رہائشی ساڑھے 15لاکھ فی مرلہ،انارکلی رہائشی ساڑھے12لاکھ فی مرلہ،انارکلی کمرشل30لاکھ فی مرلہ،مزنگ چوبرجی22لاکھ ،ایل او ایس اور چوبرجی کے درمیان 20لاکھ فی مرلہ،موضع نواں کوٹ ،گلشن راوی اور سمن آباد 20لاکھ فی مرلہ،پکی ٹھٹھی،سکیم موڑ اور یتیم خانہ کا20لاکھ فی مرلہ،موضع کھاڑک،ککے زئی نیاز بیگ میں 20لاکھ فی مرلہ ،ٹھوکر نیاز بیگ ساڑھے 22لاکھ فی مرلہ،علی ٹاؤن 15لاکھ فی مرلہ،ڈپوکی تعمیر کیلئے موضع کوٹلی گھاسی جندو گجراں میں ڈیڈھ لاکھ فی اور موضع باگڑیاں میں50ہزار فی مرلہ ریٹ لگایا گیا ہے۔سٹیپنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے موضع رکھ کھمبا کمرشل 10سے15لاکھ فی مرلہ،موضع کھاڑک نزد گریڈ سٹیشن 6لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔مجموعی طور پر پیکج ون کیلئے 37کنال 8مرلے جبکہ پیکج ٹو کیلئے 118کنال 12مرلے پیکج تھری کیلئے526کنال10مرلے جبکہ پیکج فور کیلئے205کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔ایڈیشنل کلکٹر لاہور عرفان نواز میمن نے ڈی پی اے سی کے ممبران کی متفقہ منظوری کے بعد نوٹیفیکشن پر دستخط کر دیئے۔