امام حسین اور اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،معصو م نقوی

امام حسین اور اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا،معصو م نقوی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ اور آستانہ حسینی کے سجادہ نشین پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے محرم الحرام کے دوران بھائی چارے کی فضا کوبرقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین اور اہل بیت سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا شہداء کربلا اور محرم الحرام کا تعلق صرف ایک مکتبہ فکر سے نہیں ہرمسلمان کا دل محب اہل بیت سے بھر ا ہواہے اہل بیت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ بیرونی ایجنٹ اور تکفیری دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے شیعہ سنی بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔واعظین کے اشتعال انگیز خطابات اتحاد امت کے لئے زہر قاتل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...