شعیب صدیقی کا دورہء پی پی147،کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

شعیب صدیقی کا دورہء پی پی147،کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے پی پی147سے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے حلقے کا دورہ کرتے ہوئے 11اکتوبر کے عوامی مینڈیٹ کا شکریہ ادا کیا اور تحریک انصاف کی کامیابی کو عمران خان اور عبدالعلیم خان پر عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے مسائل کا حل اُن کی اولین ترجیح ہو گی ،وہ دروازے کھلے رکھیں گے اور بلا امتیاز سب کی خدمت کریں گے شعیب صدیقی نے کہا کہ میاں میر ہسپتال کو فنکشنل کرنا اور جمیلہ آباد سیوریج منصوبے کی تکمیل اُن کے انتخابی منشور کا اہم حصہ تھے جن پر جلد از جلد عمل درآمد کرایا جائیگا ،گذشتہ 8برسوں سے ایم پی اے رہنے والوں نے عوامی مسائل کے حل کی بجائے اُن میں اضافہ کیا اسی لیے شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود عوام نے انہیں مسترد کر دیا شعیب صدیقی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی مقبولیت ثابت ہو گئی ہے اور با لخصوص پی پی147میں عوام نے عبدالعلیم خان کی شخصیت پر اپنے بھروسے کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس علاقے کی فلاح وبہبود اور ترقی کیلئے انہوں نے اپنے ذاتی وسائل خرچ کیے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے کو آگے بڑھائیں گے اور پی پی147کے عوام اور عبدالعلیم خان کے درمیان رابطے اور پل کا کردار ادا کرینگے شعیب صدیقی نے یونین کونسل 186اور 188کے انفنٹری روڈ ،نصرت کالونی ،مصطفے آباد اور عثمان سٹریٹ کے علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جا کر عوام کا شکریہ ادا کیا ،پی ٹی آئی کے چئیرمین کے اُمیدوار بہادر خان وائس چئیر مین سید کمال ،کونسلر مشتاق احمد بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر لوگوں نے عمران خان اور عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور محمد شعیب صدیقی کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار بھی پہنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1