ایڈمنسٹریٹر داتا ٹاؤن کی ہدایت پر تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن

ایڈمنسٹریٹر داتا ٹاؤن کی ہدایت پر تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈمنسٹریٹرداتا ٹاؤن عاصم سلیم کی ہدایت پر ٹی ایم آو داتا گنج بخش ٹاؤن فرید اقبال ، ٹی او آر عثمان بھدر،آے ٹی اوآر شہزاد قریشی اور دیگر افسران سمیت انفورسمنٹ عملے نے اچھرہ،مزنگ،لٹل روڈ،پیر مکی دربار،ھال روڈ ،چوبرجی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا۔ 7ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا.اس موقع پرایڈمنسٹریٹرکا کہنا تھا کہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن داتا گنج بخش ٹاؤن پوری طرح متحرک ہے۔تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹاؤن میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ٹاؤن سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔