یونین کونسل 266میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوارکی حمایت کا اعلان

یونین کونسل 266میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوارکی حمایت کا اعلان

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی چاہ تمولی یونین کونسل 266کے رہائشی چوہدری مشتاق احمد سندھو نے اپنے ڈیرے میں مختلف برداریوں کے سرکردہ سینکڑوں افراد کو اکٹھا کر کے واڑنمبر 3سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد امیدوار شیر احمد اویس کی حمایت کا اعلان کیا مشتاق احمد سندھونے کہا کہ ہم سب نے مکمل طور واڑ نمبر3سے ملک شیر احمد اویس کو جنرل کونسلر کیلئے کھڑا کیا ہے انشاء اللہ 31اکتوبر کو ہمارے حلقہ کی عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائیں گے اس اجتماع میں یونین کونسل 266سے مسلم لیگ (ن)کے نامزد چیئرمین رانا احمد سعید اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما ملک جمشید اقبال کھوکھر بھی شامل تھے جنرل کونسلر کی حمایت کرنے پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی جنرل کونسلر ملک شیر احمد اویس نے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...