یونین کونسل 35کی محرومیاں دور کی جائیں گی،حاجی حنیف

یونین کونسل 35کی محرومیاں دور کی جائیں گی،حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما اوریونین کونسل35رنگ محل سے امیدواربرائے چیئرمین حاجی محمدحنیف نے کہا کہ ہم کارکردگی اورمنشور کی بنیادپرووٹ مانگ رہے ہیں کامیابی کے بعداندرون شہرکے تاریخی حسن کی بحالی اوراسے سیروسیاحت کامرکز بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔اندرون شہرمیں سیروسیاحت کے فروغ سے مقامی افرادکوان کی دہلیز پر باعزت روزگار ملے گایونین کونسل 35کی محرومیاں عنقریب ماضی کاقصہ بن جائیں گی وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔ حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ پوش آبادیوں کی طرح صاف اورشفاف پانی سفیدپوش آبادیوں کابھی بنیادی حق ہے ۔ یونین کونسل 35میں مختلف مقامات پر جدید واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے اورکمیونٹی مراکزبنائے جائیں گے ۔۔