جماعت اسلامی کے امیدواروں کی یوسی58میں ڈور ٹو ڈور مہم

جماعت اسلامی کے امیدواروں کی یوسی58میں ڈور ٹو ڈور مہم

  



لاہور(پ ر) یونین کونسل 58 سے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امیدوار برائے چےئرمین حافظ نسیم احمد چشتی ،وائس چےئرمین چوہدری فرحان شوکت ہنجرا وارڈ 1 سے جنرل کونسلر امیدوار نثار احمد،وارڈ 3 رئیس احمد،وارڈ4 سے حافظ غفران،وارڈ 5 سے نعیم شاہ اور وارڈ 6 میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ امیدوار برائے کونسلر محمد زبیر شاہ نے ابدالی چوک ،پیپلز پارک میں ڈور ٹو ڈور کمپین میں معززین علاقہ سے ملاقات کی۔حافظ نسیم احمد چشتی ،چوہدری فرحان شوکت ہنجرا نے جامعہ مسجد ہارون کے خطیب مولانا بدر الدین سے ملاقات کی اور ان کے حمایت یافتہ امید وار محمد زبیر شاہ کی وارڈ 6 سے حمایت کا اعلان کیا جسے اہل علاقہ نے بہت سراہا اس موقع پر معززین حلقہ نے حافظ نسیم احمد چشتی کی یونین کونسل 58 سے حمایت کا اعلان کیا جس پر جماعت اسلامی کے پینل نے اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔حافظ نسیم چشتی نے کہا کہ انشا اللہ منتخب ہو کر یونین کونسل 58 کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لاہور کی مثالی یونین کونسل بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1