مسلم لیگ(ن) نے خواتین کو اہم عہدے دیے ہیں،میاں عبدالاحد

مسلم لیگ(ن) نے خواتین کو اہم عہدے دیے ہیں،میاں عبدالاحد

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)یونین کونسل 163میں مسلم لیگ (ن) کے چیرمین کے امیدوار میاں عبدالاحد نے اپنے حلقہ انتخاب عاطف پارک میں خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سازی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خواتین کو اہم عہدے دئیے ہیں اور کابینہ میں بھی خواتین کو کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ہم بھی یونین کونسل میں کامیاب ہونے کے بعد خواتین کے لئے دستکاری سکول اور خواتین کو ہنر مند بنانے کے لئے اقدامات کریں گے اور ایسے مواقع فراہم کریں گے کہ خواتین بھی باعزت طریقے سے گھر بیٹھے ہی اپنے بچون کے لئے روز گار حاصل کر سکیں ۔انہوں نے حلقہ کے عوام سے کہا کہ مسلم لیگ یہاں کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور جاہں تک ممکن ہو سکا عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...