نوجوانوں کے لئے روزگا ر کی فراہمی اولین ترجیح ہے،میاں عرفان
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین یوتھ کاکس کے جنرل کے طور پر نوجوانوں کے مسائل حل کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ان کے لئے روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں نوجوانوں کی بہبود کیلئے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم سمیت طلبہ کیلئے تعلیمی وظائف اور مختلف کورسز اور پروگرام جاری ہیں،انہوں نے کہاکہ عمران خان یوتھ کے مسائل حل کرنے کا نعرہ لگاتے ہیں مگر عملی طو پر کچھ نہیں کرسکے ،ان کی اپنی جماعت کے نوجوان ان کی پالیسیوں سے مایوس ہیں،عمران خان کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ،عمرا ن خان نے ہمیشہ جھوٹ کاسہارا لیا یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنا اعتماد کھوچکے ہیں ،مسلم لیگ( ن )نے ہمیشہ نوجوانوں کی بھلائی کے منصوبوں پر کام کیا اور اب ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے