مسلم لیگ ن نظریے کے مقابلے کو ذاتیات کا مقابلہ بنادیتی ہے،جہانگیر ترین

مسلم لیگ ن نظریے کے مقابلے کو ذاتیات کا مقابلہ بنادیتی ہے،جہانگیر ترین

  



اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نظریے کے مقابلے کو ذاتیات کا مقابلہ بنا دیتی ہے اور ڈر کر عدالتوں کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ کبھی نہیں کہا کہ عدالتیں ن لیگ کو تحفظ فراہم کرتی ہیں یہ غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا ہے اور اس حوالے سے این اے 154 لودھراں کے فیصلے کا بھی احترام کیا جائے گا۔ اس کیس میں جو بھی فیصلہ آیا اس کو قبول کروں گا اور اس کا فیصلہ جلدی آنا چاہئے تاکہ جلدی انصاف مل سکے۔ سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریے کا مقابلہ نہیں کرتی اور اس کو ذاتیات کے مقابلے میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ن لیگ والے عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسٹے آرڈر لے لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے تگڑی دوستی ہے وہ ہر تقریب میں ان کا ذکر کرتے ہیں جبکہ لیگی رہنما دانیال عزیز کو وزیر بننے کا شوق ہے ان کی باتیں سچی نہیں ہوئی ان کا حالیہ رویہ دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کو چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے

مزید : علاقائی


loading...