پمز میں طبی سہولتوں کیلئے وفاقی محتسب کی رپورٹ پر عمل یقینی بنایا جائے،ممنون حسین

پمز میں طبی سہولتوں کیلئے وفاقی محتسب کی رپورٹ پر عمل یقینی بنایا ...

  



اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں طبی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے وفاقی محتسب کی رپورٹ پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات ایوانِ صدر میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم، وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ،وفاقی محتسب سلمان فاروقی سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وفاقی محتسب نے اس موقع پر صدر مملکت کو پمز کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ رپورٹ نہایت محنت اور عرق ریزی سے تیار کی گئی ہے جس کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور پمز میں طبی سہولتیں بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وفاقی وزارتوں اور پلاننگ کمیشن کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پمز میں مریض چونکہ گنجائش سے زیادہ آرہے ہیں اس لیے تمام مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پمز سمیت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کی صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے محنت اور فرض شناسی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی اور معیار بہتر بنانے کے لیے یکسو ہے

مزید : علاقائی


loading...