پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح ڈی پی کے 4-15فیصد بڑھ جائیگی ، عالمی بینک

پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح ڈی پی کے 4-15فیصد بڑھ جائیگی ، عالمی بینک

  



 اسلام آ با د ( آ ئی این پی)عا لمی بینک نے کہا ہے کہ پا ک چین اقتصا دی راہداری منصوبے کی تکمیل سے 2017تک پا کستا ن میں ممکنہ طو رپر سر ما یہ کا ری میں جی ڈی پی کے 15.4فیصد تک اضافہ ہوجائیگا، وزیر اعظم نواز شر یف کی زیر قیا دت پا کستانی حکومت پا ک چین اقتصادی راہداری کے منصو بوں کے معاہدوں پر دستخطوں کے بعد غیر ملکی سر ما یہ کا ری کو پر کشش بنا نے کیلئے کو ششیں دو گناکر دی ہیں ۔ بدھ کو عا لمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں پا کستانی سر کا ری ذرا ئع کے حوالے سے بتا یا کہ یو رپی یو نین ،کینیڈا،امر یکہ اور آ سٹر یلیا سمیت متعدد مما لک نے پا کستانی معیشت میں سر ما یہ کا ری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔46ارب ڈالرز کی سر ما یہ کا ری پر مشتمل اقتصادی را ہداری پا کستان اور چین کے ما بین گہر ی دوستی کی وا ضح مثال ہے۔2100 کلو میٹرز پر محیط را ہدا ری میں خصو صی معا شی زونز ، ریلو ے کا نظام،ما ڈل شہر، ائیر پورٹ اور گوادر میں فری بندر گاہ شا مل ہے۔قا ئمہ کمیٹی برا ئے پا نی وبجلی کو بھی آ گا ہ کیا گیا ہے کہ را ہداری کے تحت صرف سندھ میں 5000میگاواٹ کے توا نائی کے منصو بے قا ئم کئے جا ئیں گے۔پا ک چین اقتصادی را ہداری ایک تا ریخی منصو بہ ہے جو پا کستان کی گوادر بند ر گا ہ کو چین کے شہر سنکیا نگ سے ملا ئے گا۔

مزید : علاقائی


loading...