اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر فریقین کو دوبارہ ...

  



اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی تعمیل نہ ہو سکی۔ چند فریقین نے نامکمل کاغذات جمع کروائے۔ گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس اور ایڈووکیٹ راجا شفقت عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام درخواستوں کو یکجا کر کے سنا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو دوبارہ نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے لئے کی جانے والی حلقہ بندیوں کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق نہیں جبکہ دیگر نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کو چیلنج کر رکھا ہے

مزید : علاقائی


loading...