لاہور ہائیکورٹ کے 8 ایڈیشنل جسٹس کنفرم ، 4 کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع ، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور ہائیکورٹ کے 8 ایڈیشنل جسٹس کنفرم ، 4 کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون نے لاہور ہائیکورٹ کے 8 ایڈیشنل جسٹس صاحبان کی کنفرمیشن اور 4 کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں جبکہ 2 ایڈیشنل جسٹس اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ جن ججوں کو مستقل کیا گیا ہے ان میں مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم،مسٹرجسٹس محمد طارق عباسی، مسٹرجسٹس چودھری محمد مسعود جہانگیر اورمسٹرجسٹس صداقت علی خان، مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی،مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد، مسٹر جسٹس شاہد کریم اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف شامل ہیں جبکہ مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد، مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی، مسٹر جسٹس خالد ملک اور مسٹر جسٹس چودھری محمد اقبال کی مدت ملازمت میں ایک ایک برس کی توسیع کی گئی ہے ۔ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جسٹس محمود احمد بھٹی اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی کو کنفرم کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی ہے جس کے باعث وہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...