لاہور کی ہر یونین کونسل کیلئے 100سٹریٹ لائٹ اور ہر ٹاؤن میں پیچ ورک کیلئے سوا کروڑ کا پیکیج

لاہور کی ہر یونین کونسل کیلئے 100سٹریٹ لائٹ اور ہر ٹاؤن میں پیچ ورک کیلئے سوا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جاوید اقبال)ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی امیدواروں کیلئے پیکیج جاری کرنے کی سفارش کر دی ہے ۔جس کے تحت لاہور کی 274یونین کونسلوں میں اندھیرا ختم کرنے کیلئے فی یونین کونسل کو100سٹریٹ لائٹ جاری کی جائیں گی ۔لائٹیں ہر یونین کونسل میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ چیئر مین اور وائس چیئرمین کے امیدواروں کے حوالے کی جائیں گی جو اپنی نگرانی میں پوری یونین کونسل میں اپنے پینل میں کونسلرز کی امیدواروں کے ذریعے تقسیم کر دیں گے ۔جبکہ یونین کونسلوں میں ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی بھی مرمت کیلئے پیچ ورک کے نام پر ہر ٹاؤن کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ملیں گے اور ٹاؤن اس فنڈ سے ہر یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار کے ذریعے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کو پختہ کریں گے جس کی ڈی سی او لاہور نے منظوری دے دی ہے۔منظوری گزشتہ روز ڈی سی او لاہو ر کے کیمپ آفس ہونے والے ہنگامی اجلاس میں دی گئی۔جس میں اراکین اسمبلی کے علاوہ ٹاؤنوں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اراکین اسمبلی نے سفارش کی کہ یوم عاشورہ کے نام پر شہر میں گلی محلوں کے اندر سٹریٹ لائٹس لگوائی جائیں پیچ ورک کروایا جائے جو مسلم لیگ(ن)کے حمایت یافتہ بلدیاتی امیدواروں کے ذریعے کرایا جائے جس کیلئے تجویز آئی کہ ہریونین کونسل کیلئے 2سوسٹریٹ لائٹس اور پیچ ورک کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں۔جس پر ڈی سی او نے100سٹریٹ لائٹس فی یونین کونسل جار ی کرنے کی منظوری دے دی جبکہ پیچ ورک کیلئے فنڈز براے راست یونین کونسلوں کو دینے کی بجائے ٹاؤنوں کو دینے پر اتفاق کیا گیا ہے اور ٹاؤن فنڈز کو یونین کونسل کیلئے برابر کی سطح پر تقسیم کریں گے۔اس کیلئے ہر ٹاؤن کو پیچ ورک کیلئے ایک کروڑ 30لاکھ کے فنڈز ملیں گے اس کیلئے ٹاؤن یونین کونسلوں کے امیدواروں کی سفارشات پر پیچ ورک کر دیں گے۔اس کیلئے فوری طور پر ایک ٹرک مکس بجری سیمنٹ کا تیارمیٹریل ہر یونین کونسل کو دیں گے جو مقامی چئیرمین کے امیدواروں کی سفارش اور اس کی موجودگی میں پیچ ورک کر دیں گے اس حوالے سے ڈی سی او نے پلان کی منظور ی دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -