ایاز صادق سپیکر بنے تو مبارکباد نہیں دونگا ،شیخ رشید

ایاز صادق سپیکر بنے تو مبارکباد نہیں دونگا ،شیخ رشید

  



اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایاز صادق اگر سپیکر قومی اسمبلی بنا تو مبارکباد نہیں دونگا ، ذہن تیار کرلیا ہے ، تحریک انصاف میں بھی (ن) لیگ ہے جو عمران خان کو تنگ کرتی رہتی ہے ، نندی پور ، ایل این جی ،میٹرو میگا پراجیکٹ پر پلڈاٹ سروے کرکے رپورٹ دے ،پلڈاٹ تھوڑا حرام کھائے ، نواز شریف قبرتیار کرنے کا خرچہ 19ہزار تک پہنچ گیا، تھوڑا غریب عوام پرکو دو اور غیر ملکی خرچ کم کرو، حکومت نے ایم کیو ایم کو منا لیا اب پھر ایوان میں شام غریباں ہوگی ، حنیف عباسی جیسے شخص کا نام اپنی زبان پر لانا مناسب نہیں سمجھتا ۔ ان خیالات کااظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایاز صادق کو سپیکر بنایا گیا تو اسے مبارکباد نہیں دونگا اور اس کے لئے ذہنی طور پر بھی تیار ہوں اگر عمران خان نے مبارکباد دینی ہے تو دے انہوں نے کہا کہ اگر علیم خان کے مقابلے میں پوری تحریک انصاف منظم ہوتی تو پھر رزلٹ مختلف ہوتا لیکن حقیقت میں تحریک انصاف کے اندر بھی مسلم لیگ (ن) ہے جو عمران خان کو تنگ کرتی رہتی ہے اسے ختم ہونا چاہیے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پل ڈیٹ نے رپورٹ میں نواز شریف کی عوام میں مقبولیت بڑھانے کیلئے سروے کیا اور اس میں نواز کو اوپر اور عمران کو رینکنگ میں نیچے رکھ دیا لیکن پلڈاٹ نندی پور ، ایل این جی اور میٹرو پر بھی تو سروے کرے تاکہ ان کے نتائج بھی سامنے آسکیں پلڈاٹ والوں تھوڑا حرام کھاؤ شیخ رشید نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے حوالے سے مشہور سیاستدان ہیں ابھی بتا رہا ہوں کہ دو ہزار سولہ الیکشن کا سال ہے

مزید : علاقائی