بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست ، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کرنیکا حکم

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست ، الیکشن کمیشن کو فیصلہ ...

  



 لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو محرم الحرام میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی عرضداشت پر فیصلہ کرکے 29 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن کے روبرو درخواست گزار مجلس وحدت المسلمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محرم الحرام میں نقص امن کے خدشے کے پیش نظر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے احترام میں اہل تشیع مسلک کے امیدوار انتخابی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے ۔وفاقی حکومت کے وکیل عزیز خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مجلس وحدت المسلمین کی درخواست پر پہلے ہی دو مرتبہ ردو بدل کیا جا چکا ہے اس لیے درخواست مسترد کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...