دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں قید امریکی شہریوں کی اپیلوں کی پیروی کے لئے وکیل صفائی مقرر

دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں قید امریکی شہریوں کی اپیلوں کی پیروی کے ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں قید کی سزا کاٹنے والے امریکی شہریوں کی اپیلوں کی پیروی کے لئے وکیل کی عدم دلچسپی کا نوٹس لیتے ہوئے شیبا قیصر ایڈووکیٹ کو ان کی وکیل صفائی مقرر کر دیا ہے، دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں 5 امریکی شہریوں عمر فاروق، وقار حسن، رامی زم زم، احمد عبداللہ منی اور امان حسن یامر کو 10, 10 قید بامشقت کی سزا ہو چکی ہے، جس کے خلاف انہوں نے یہ اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ، 5مجرموں میں سے 3 کا وکیل گزشتہ کئی تاریخوں سے پیش نہیں ہو رہا تھا جس پر عدالت نے اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت شیبا قیصر کو ان کا وکیل مقرر کر دیا ہے ۔ دوسری طرف محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے مجرموں کو جرم کے لحاظ سے کم سزا سنائی ہے، تمام مجرم سرگودھا ایئربیس اور میانوالی پاور پلانٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔

مزید : علاقائی