فاضل ججوں کی جسٹس اعجاز الاحسن کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارک باد

فاضل ججوں کی جسٹس اعجاز الاحسن کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارک ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) جوڈیشل کمیشن کی طرف سے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس کے طور پر نامزد گی کے بعد گزشتہ روز ججز لاونج میں چائے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، عدالت عالیہ کے ججز کی جانب سے جسٹس اعجاز الاحسن کو لاہورہائیکورٹ کا چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارک باددی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا۔ چائے کی تقریب میں موجودہ چیف جسٹس منظوراحمد ملک ، سینئر ترین جج جسٹس سردارطارق مسعود ، جسٹس سید منصوعلی شاہ ، جسٹس خالد محمود خان ، جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد انوارالحق ، جسٹس سردارمحمد شمیم خان ، جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی ، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان ، جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس مظہراقبال سدھو ، جسٹس سید کاظم رضا شمسی ، جسٹس محمود مقبول باجوہ شامل ہیں۔ مبارک بادیں دینیوالوں میں جسٹس عبدالسمیع خان ، جسٹس عبادالرحمان لودھی ، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عاطرمحمود ، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شاہد جمیل خان ، جسٹس شاہد کریم ، طارق عباسی ، جسٹس چوہدری محمد اقبال سمیت پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججز نے شرکت کی۔

مزید : علاقائی


loading...