توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو نوٹس

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے انجمن ویلفیئر مزارین کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے مرزا محمد عزیز الرحمن ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ڈی سی او اوکاڑہ نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تقاضے پورے کئے بغیر اس ہسپتال کی اراضی کے کچھ حصہ پر ایک سکول کا قبضہ کروادیا۔عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری نے ابھی تک فیصلہ نہ دیا۔

مزید : علاقائی


loading...