توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب کو طلبی کے نوٹس جاری

توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب کو طلبی کے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیراکو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ جسٹس فیصل زمان خان نے یہ نوٹس برطرف کانسٹیبل ذیشان حیدر کی درخواست پر جاری کئے ۔ درخواست گزار کے وکیل طلعت فاروق شیخ نے آئی جی مشتاق احمد سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ذیشان حیدر کو 2009 میں کانسٹیبل کے عہدے سے برطرف کیا گیا۔ پنجاب سروس ٹربیونل نے جنوری 2015 میں اس کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم دیاتھا۔

مزید :

علاقائی -