سکولوں کے فنڈز روکنے کیخلا ف دائر درخواست میں وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

سکولوں کے فنڈز روکنے کیخلا ف دائر درخواست میں وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام سکولوں کے فنڈز روکنے کیخلا ف دائر درخواست میں وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے فاؤنڈیشن کے جواب میں درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سکولوں کے فنڈز روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دسمبر 2014 سے فنڈز روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے میں مشکلات درپیش ہیں،فنڈز رکنے کی وجہ سے سکول کے بجلی کے بل ادا نہیں ہو پا رہے اور نہ ہی طلباء و طالبات کو کاپیاں اور کتابیں فراہم کی جا سکیں ہیں، انہوں نے استدعا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو سکولوں کے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیاجائے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے جواب جمع کراتے ہوئے کہاگیا کہ جو سکول قواعد وضوابط پورے نہیں کر رہے ان کے فنڈز روکے گئے ہیں، سکولوں میں صفائی کے ناقص انتظامات بھی تھے، عدالت نے جواب کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی، عدالت نے مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزید : علاقائی