کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کی نظربندی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج

کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کی نظربندی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر ...

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیم کے مبینہ کارکن کی نظربندی کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصل آباد کے رہائشی محمد آصف کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی شروع کی تو محکمہ داخلہ کی طرف سے رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محمد آصف کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کا متحرک رکن ہے، امن وامان کے خدشے کے پیش نظر اسے نظربندکیا گیا،محمد آصف کی طرف سے کوئی وکیل یا نمائندہ عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پرعدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر آصف کی نظربندی کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔

مزید : علاقائی