گورنر پنجاب سے لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

گورنر پنجاب سے لاہور ٹیکس بارایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے 6رُکنی وفد نے لاہور ٹیکس بارکے صدر محمد منشاء سکھیرا کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد میں لاہورٹیکس بار کے نائب صدور محمدمحسن ورک اور عارف حسین اعجاز، ٹیکس بار کے سیکرٹری چوہدری قمر الزمان، جوائنٹ سیکرٹری ملک علی عوان اور فنانس سیکرٹری مرزا مبشر بیگ شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کوئی ریاست ٹیکسوں کے مؤثر نظام کے بغیر عوامی فلاح و بہود ، معاشی ترقی، انفراسٹرکچر اور سروسز مہیا نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کے لئے بہتر اقدامات کئے جائیں جس کے لئے ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے لاہور ٹیکس بار کے وفد کو یقئن دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو لاہور ٹیکس بار میں دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید : علاقائی


loading...