ملک دشمن عناصرپاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، شیر علی گورچانی

ملک دشمن عناصرپاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، شیر علی گورچانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ شر پسند عناصر فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لیے دہشت گردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں۔ملک دشمن عناصراس طرح کی سازشوں کے ذریعے ملک کا امن اور سکون تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس موقع پر اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔محرم الحرام میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات کی روک تھا م کے لئے ملک کے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر پولیس کے ساتھ دینا ہو گا اور ہر مشکوک شخص اور گاڑی پر نظر رکھنی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام میں سیکورٹی کا حوالے سے جام پورمیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدہ داران و ممبران، سول سوسائٹی اور پولیس افسران سے میٹینگ کے دوران کیا ۔انہوں نے اپنے حلقہ میں ہر یونین کونسل میں 100افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جو 9,10محرم کو مساجد ،امام بارگاہوں اور جلوسوں میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی کے انظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

مزید : علاقائی