مانگا منڈی، ٹرالہ موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ،ایک شخص جاں بحق

مانگا منڈی، ٹرالہ موٹر سائیکل پر چڑھ گیا ،ایک شخص جاں بحق

  



مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹرالہ نے 3موٹر سائیکل سوار وں کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں 35سالہ شخص موقع پر جاں بحق بیوی اور بیٹا شیدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ساہیوال کے رہائشی 35سالہ رحمت علی اپنی بیوی زاہدہ بی بی اور اپنے بیٹے عثمان کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر لاہور سے ساہیوال جارہے تھے جب بائی پاس تھانہ مانگا منڈی کے قریب آئے تو تیزرفتار ٹرالہ بے قابو ہوکر موٹر سائیکل سواروں کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں رحمت علی موقع پر جاں بحق ہو گیا زخمی عثمان اور زخمی بیوی زاہدہ کو مقامی سول ہسپتال لایا گیا مگر ایمرجنسی کی صورت میں ہسپتال نہ کوئی ڈاکٹر نہ کوئی لیڈی ڈاکٹر حاضر تھے مگر شیدید زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال لاہور پہنچادیا گیا جس کی حالت خطرے میں بتائی گئی تھانہ مانگا منڈی پولیس نے بتایا ٹرالہ کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالہ کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی اور رحمت علی کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...