سپریم کورٹ بار کا سالانہ اجلاس 27اکتوبر کو لاہور میں طلب

سپریم کورٹ بار کا سالانہ اجلاس 27اکتوبر کو لاہور میں طلب

  



لاہور (نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس عام 27اکتوبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا، اجلاس میں بار ایسوسی ایشن کی سال بھر کی کارکردگی اور اخراجات کی رپورٹ پیش کی جائیگی ۔ سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری محمد اسلم گجر کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق اجلاس کی صدارت صدر سپریم کورٹ بار فضل حق عباسی کرینگے، اجلاس میں ملک بھر سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شریک ہونگے جبکہ بار کے ممبروں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ، غیرملکی دوروں، بار ایسوسی ایشن کی کارکردگی سمیت وکلاء کی دیگر فلاح وبہبود سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی، سیکرٹری سپریم کورٹ بار کی طرف سے 2 ہزار 697 وکلاء کو اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا ئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...