زیر التواء مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر پنجاب بھرکے ڈرگ انسپکٹرز، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنٹرول بورڈ اور ای ڈی او طلب

زیر التواء مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر پنجاب بھرکے ڈرگ انسپکٹرز، سیکرٹری ...

  



لاہور (نامہ نگارخصوصی) چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیر احمد نے 2002 ء سے زیر التواء مقدمات کے چالان پیش نہ کرنے پر لاہور سمیت پنجاب بھر ڈرگ انسپکٹرز، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کنٹرول بورڈ اور ای ڈی او کو 29 اکتوبر کو طلب کرلیا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد جہانگیراحمد کی عدالت میں عدالتی اہلکاروں نے رپورٹ پیش کی کہ ان کے پاس 2002 ء سے اب تک ڈرگ انسپکٹرز نے شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ نے چالان پیش نہیں کئے۔ فاضل جج کو بتایا گیا کہ عدالت کے نوٹس لینے پر ایک ہی روز میں 300 چالان پیش کردیئے گئے ہیں ، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ انسپکٹرز نے اجارہ داری قائم کررکھی ہے، عدالتی احکامات کی پرواہ نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے تمام ڈرگ انسپکٹرز، سیکرٹری کنٹرول بورڈ اور ای ڈی او کو29 اکتوبر کوطلب کرلیا۔

مزید : علاقائی


loading...