صرف پیپلز پارٹی کے احتساب کے نتائج خطرناک ہونگے ، زرداری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیب نے ون پارٹی احتساب کا نیا باب شروع کردیا ہے ،نیب اپنے دفاتر بند کرکے پیپلز پارٹی کے سیکریٹریٹ منتقل ہو جائے۔ آصف علی زرداری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پورے ملک میں سوائے پیپلز پارٹی کے سب کچھ اچھا ہو رہا ہے کیاباقی جماعتیں نیب کے دائرہ کار سے باہر ہیں۔جو کچھ ہو رہا ہے اس کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب نے اس بات پر مہر لگا دی کہ احتساب صرف پیپلز پارٹی کا ہو گا ،جو کچھ ہو رہاہے اس کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔