سینئر اور تجربہ کار افسروں کی قلت ، پنجاب میں اہم عہدے خالی ، اضافی چارج سے امور نمٹانے کا فیصلہ

سینئر اور تجربہ کار افسروں کی قلت ، پنجاب میں اہم عہدے خالی ، اضافی چارج سے ...

  



لاہور(جاوید اقبال) پنجاب میں سینئر اور تجربہ کار افسروں کی قلت پیدا ہو گئی، اہم محکموں کے سیکریٹریز کے عہدوں کا دوسرے افسروں کو اضافی چارج سونپ دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جن 10 افسروں کی خدمات مانگی تھیں اس کا وفاقی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے حکومت پنجاب کو آگاہ کیا ہے کہ اہم محکمو ں کی خالی آسامیوں پر ذمہ دار اور تجربہ کار افسروں کی شدید کمی کے باعث سرکاری امورچلانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ سیکریٹری خزانہ کے اہم ترین عہدہ کا اضافی چارج چیئرمین پی اینڈ ڈی کو سونپ دیا گیا ،چیئر مین وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم عرفان علی کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن جبکہ وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین کی سیٹ کا بھی عرفان علی کو اضافی چارج دے دیا گیا ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ندیم اشرف کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تاحال وہ عہدہ خالی ہے۔سیکریٹری انڈسٹریز داود خان کی صوبہ بدری پرنسیم صادق کو سیکریٹری انڈسٹریز کا بھی اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔ڈی جی ریسکیو 1122کی فراغت کے بعد کئی ماہ تک ذمہ دار اور سینئر افسر نہ ملنے سے یہ سیٹ بھی تاحال خالی ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...