ٹرانزیکشن ٹیکس ،تاجروں سے معاملات طے کر نے کیلئے کمیٹیاں قائم

ٹرانزیکشن ٹیکس ،تاجروں سے معاملات طے کر نے کیلئے کمیٹیاں قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( اسد اقبال )حکو مت کی طرف سے ہر قسم کی بنک ٹرانزیکشن ٹیکس پر عائد کر دہ 0.6فیصد ٹیکس کا معاملہ تاحال حل نہیں کیا جا سکا جس کے پیش نظر صنعتکاروں اور تاجر برادری میں تشو یش کی لہر اور مذکورہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل سخت لائحہ عمل اپنانے کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔تاجروں کے کم و بیش تمام گروپ اس بات پر متفق ہیں کہ جب تک مکمل طور ٹیکس کو واپس نہیں لیا جاتا تب تک کاروباری حالات درست نہیں ہو سکتے اور ملکی معیشت شاہراہ ترقی پر گامزن نہیں کی جاسکتی۔دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریو نیو (FBR)نے تاجر تنظیموں کی طرف سے بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس پر احتجاج کر نے والے تاجروں سے معاملات طے کر نے کے لیے 3مرکزی اور 15ریجنل کمیٹیاں قائم کر دی ہیں جو ماہ رواں کے دوران متعلقہ تاجر تنطیموں سے مشاورت کے بعد اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل طے کر یں گی جبکہ ٹیکسٹائل سے وابستہ صنعتکاروں نے وفاقی حکو مت سے ریلیف حاصل کر نے کی غر ض سے اپنی تر جیحات طے کر لیں ہیں۔ علاوہ ازیں بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس پر مظاہرہ کر نے والے تاجروں نے معاملات کی تمام تر ذمہ دار ی اپنی قیاتدت کر ٹھرایا ہے اور مو قف اختیار کیا ہے کہ تاجر تنظیموں کی قیادت بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس کے معاملہ کو وزارت تجارت کے ساتھ خو ش اسلو بی سے طے کر نے میں ناکام جبکہ ایف بی آر بڑے خو بصورت انداز میں اپنی بات منوانے میں کامیا ب ہو گیا ہے ۔اس حوالے سے ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس پر تاجروں کو اپنا ہمنوا بنا نے کے لیے جو تین مرکزی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ان میں کمیو نیکیشن کمیٹی ، انکم ٹیکس کمیٹی اور سیلز ٹیکس کمیٹی شامل ہے جنھوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔ جس میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ کو نمائندگی دی گئی ہے اور انھوں نے تمام شہروں کے لیڈران جن میں لاہور ، گو جرانوالہ ، ملتان ، سکھر ، سر گو دھا ، اسلام آبا د ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، بہاولپور ، سیالکو ٹ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، کو ئٹہ ، کراچی اور حیدرآباد میں تاجر نمائندے متعلقہ چیف کمشنرز کو رپورٹ پیش کر یں گے ۔پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز اور قو می تاجر اتحاد پنجاب کے سینئر وائس چیئر مین جاوید اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ حکو مت جتنی مرضی کمیٹیاں بنا لے یہ معاملہ تب تک حل نہیں ہو سکتا جب تک حقیقی تاجر نمائندوں کی ٹیم کو مشاورتی ٹیم کا حصہ نہیں بنا یا جاتا ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا حکو مت کے ساتھ ہے کہ بنکنگ ٹرانزیکشن ٹیکس کو فی الفور واپس لیا جائے تاکہ تاجرو صنعتکار برادری کا حکو مت پر اعتماد قائم ہو سکے اور انڈسٹری کا پہیہ رواں رہنے سے ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کا کہنا تھا کہ ٹرانزیکشن ٹیکس کا معاملہ کافی حد تک حل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے جس کے لیے تاجر تنظیمیں وزارت خزانہ کے وزیر اسحاق ڈار اور ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکر ات کر رہی ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکو مت آل پاکستان انجمن تاجران کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر نظر ثانی کر تے ہوئے تاجر و صنعتکار برادری کے تحفظات دور کر یں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -