تھرمل پاور یونٹوں اور آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار میں کمی کے احکامات جاری

تھرمل پاور یونٹوں اور آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار میں کمی کے احکامات جاری

  



لاہور(کامرس رپورٹر) وزارت بجلی و پانی نے تھرمل پاور جنریشن یونٹوں اور ائی پی پیز کو بجلی کی پیداوار میں کمی کی ہدایت کر دی ۔ وزارت کی جانب سے یہ ہدایت نویں و دسویں محرم پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اس موقع پر زائد پیداوار کے سلسلہ میں کی گئی ہے ۔ پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر ساڑھے چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ۔شارٹ فال میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کر دیا گیا ۔انرجی مینجمنٹ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 16200 میگا واٹ جبکہ پیداوار 11880 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 4320 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...