مریم نواز اور مشعل اوبامہ کے درمیان ملاقات آج ہو گی

مریم نواز اور مشعل اوبامہ کے درمیان ملاقات آج ہو گی

  



واشنگٹن(آن لائن) امریکی خاتون اول اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے درمیان ملاقات آج جمعرات کو واشنگٹن میں ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز جو امریکہ جانے والے وزیراعظم کے سرکاری وفد کا حصہ ہیں انہیں اس ملاقات کی خصوصی دعوت امریکی صدر کی اہلیہ مشعل اوبامہ نے دی تھی۔ اس ملاقات میں مریم نواز مشعل اوبامہ سے پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور جنوبی ایشیاء میں خواتین کو درپیش مسائل بالخصوص بااختیار بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ کریں گی

مزید : صفحہ اول